گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل چوروں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، رواں سال کروڑوں روپے مالیت کی 2300 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔
سال 2021 کے دوران سب سے زیادہ ہونے والا جرم نہ تو قتل ہے نہ ڈاکے بلکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، تجارتی مراکز ہوں یا گھر کی دہلیز، شہریوں کی موٹر سائکلیں کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے تھانوں میں موٹر سائیکل چوری کے مقدمات کا اندراج نہیں ہو رہا تھا، اب فری رجسٹریشن کی وجہ سے کرائم فگرز میں اضافہ ہوا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈولفن، حیدر سکواڈ اور گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے بھری گاڑیوں اور ناکے بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو نہ پا سکے۔