گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) خواتین میں تیزی سے عام ہوتے ہوئے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال گوجرانوالہ میں میمو گرافی کی سہولت فراہم کر دی گئی۔
خواتین کو لاحق ہونے والے کینسر میں چھاتی کا سرطان دوسرے نمبر پر آتا ہے، پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتوں میں بریسٹ کینسر کا امکان پایا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بریسٹ کینسر کی ابتدائی مراحل میں ہی تشخیص کروا کے علاج شروع کر لیا جائے تو جان بچنے کے امکانات 90 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہر گلٹی یا رسولی کینسر نہیں ہوتی تاہم بریسٹ میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں بلا تاخیر میمو گرافی کروانا نہایت ضروری ہوتا ہے۔