گوجرانوالہ: ایم اے کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

Published On 18 November,2021 04:54 pm

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز)تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقہ میں ایم اے کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ علی پور چٹھہ ریلوے روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ملزم ارشد عرف گوگا نے فائرنگ کر کے ایم اے کی طالبہ آمنہ شہزادی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ علی پور چٹھہ کے رہاٸشی ارشد عرف گوگا کا اسی محلہ کے رہاٸشی وقاص سے چوری کا الزام لگانے کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا جبکہ ملزم ارشد کو رنج تھا کہ مقتولہ آمنہ کے بھائی نے اس کا نام چوری کی واردات میں کیوں دیا۔

اسی وجہ سے ملزم ارشد مقتولہ کے بھائی وقاص کے گھر گھس گیا اور فائرنگ کر کے جواں سالہ آمنہ کو قتل کر دیا جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement