گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن بنانے کيلئے دس روزہ میڈ ان گوجرانوالہ صنعتی ایکسپو کا آغاز ہوگیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔
گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں مقامی مصنوعات پر مشتمل دس روزہ نمائش لگا دی گئی۔ نمائش میں لائٹ انجينئرنگ، سرامکس،کٹلری، کاپر تار،سینٹری فٹنگ، الیکٹرانکس، کارپٹ، لیدر اور دیگر مصنوعات کے 50 کے قریب سٹالز لگائے گئے ہیں۔
نمائش کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ پہنچ رہی ہے جس سے بزنس سنٹر کا ماحول خوشگوار نظر آ رہا ہے۔ نمائش میں کم قیمت پر اشیاء ملنے پر شہری بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
صنعتی نمائش میں مصنوعات کا معیار بڑھانے کيلئے صنعتکاروں کو مفيد مشورے بھی ديئے جارہے ہیں۔