گوجرانوالہ میں جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

Published On 24 December,2021 01:17 pm

گوجرانوالہ : (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری سے مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ تین گھنٹے تک آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔

آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 

Advertisement