گوجرانوالہ کے سینٹرل جیل میں قیدی نے خودکشی کر لی، دوسرا طبعی موت چل بسا

Published On 11 March,2022 03:14 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے سینٹرل جیل میں دو قیدی جاں بحق ہو گئے، ایک نے خودکشی جبکہ دوسرا طبعی موت چل بسا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق 44 سالہ محمد قدیر قتل کے مقدمہ میں جیل میں قید تھا اور اس کا ٹرائل چل رہا تھا، ملزم نے رات گئے اپنے ازار بند سے لٹک کر خود کشی کر لی جسے بیرک میں موجود دیگر قیدیوں نے آنکھ کھلنے پر لٹکا ہوا پایا۔ قدیر کو نیچے اتار کر جیل ہسپتال مبتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بحق ہوچکا تھا۔

دوسرا قیدی 77 سالہ احمد خان سینے میں درد ہونے پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گیا۔ جیل انتظامیہ نے دونوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جیل سپرینڈنٹ ساجد بیگ نے واقعے کی رپورٹ محکمہ جیل حکام کو بھجوا دی اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

Advertisement