گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی تاریخ کی بڑی واردات ، نجی بینک کی کیش وین کا ڈرائیور 15 کروڑ 60 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگیا۔
گوجرانوالہ میں تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں کیش لیکر فرار ہونیوالا ڈرائیور غلام شبیر دھلے کا رہائشی ہے، کیش وین کے گارڈ گاڑی جی ٹی روڈ پر چھوڑ کر دال بازار میں بینک سے کیش لینے گئے تھے۔
عملہ واپس آیا تو ڈرائیور کیش وین سمیت غائب تھا، وین بعد میں دھلے کے علاقہ سے ملی ڈرائیور اور وین میں موجود رقم غائب تھی، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔