گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باجود گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی، ٹرانسپورٹرز مسافروں سے پرانا اضافی کرایہ ہی وصول کر رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے باجود گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی، ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 18 روپے کمی کی گئی ہے لیکن ٹرانسپورٹرز مسافروں سے پرانا اضافی کرایہ وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں۔
لاہور کا کرایہ 240روپے ،راولپنڈی کا کرایہ 750روپے، چکوال کا کرایہ 790روپے، سرگودھا کا 520 کرایہ لیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جب مزید کمی ہوگی تب ہی وہ کرایوں میں کمی کریں گے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو کرایہ کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔