گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں بچوں کے اغوا کار گینگ کی دو خواتین گرفتار گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی اڑھائی سالہ بیٹی کو دفتر کے باہر سے اغوا کرنے کی کوشش کرنے پر حراست میں لیا گیا جبکہ ان کے باقی چار ساتھی موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گوجرانوالہ پولیس نے اسٹنٹ ڈائریکٹر کے شوہر محمد شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔