گوجرانوالہ: یونیورسٹی کی طالبہ نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنادی

Published On 19 November,2022 04:31 pm

گوجرانوالہ: ( دنیا نیوز ) پہلوانوں کے شہر کی بہادر لڑکی نے ڈاکوئوں کو دبوچ لیا، بسمہ نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی۔

گوجوانوالہ میں یو نیورسٹی کی طالبہ بسمہ شاہد اپنی والدہ کے ہمراہ سٹاپ پر یونیورسٹی کی بس کا انتظار کر رہی تھی، دو مسلح ڈاکوؤں نے گلشن کا لو نی جی ٹی روڈ پر طالبہ اور اسکی والدہ کو زبردستی روک کر پرس چھیننے کی کو شش کی، طالبہ بسمہ شاہد نے جرات کا مطاہرہ کر تے ہو ئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔

طالبہ اور ڈاکوؤں کے درمیان مزاحمت کو دیکھتے ہو ئے شہری بھی موقع پر جمع ہو گئے، شہریوں نے طالبہ کے ساتھ ملکر دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، کینٹ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
 

Advertisement