پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد گرفتار

Published On 19 November,2022 12:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان، عبداللہ، نعمان، اکرم، صدیق، احسن اور شعیب شامل ہیں، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے، آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں، 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
 

Advertisement