لاہور: (دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ شہید پر دہشتگرد حملے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کلر سیداں روڈ راولپنڈی میں کاروائی کی، جس میں سی ٹی ڈی نے سابق صوبائی وزیرداخلہ پر خود کش بم دھماکے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزم عبداللہ خان میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، ملزم عبداللہ سے بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم دھماکا خیز مواد کو پنڈی اور اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے لے کر جا رہا تھا۔
ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ ملزم عبداللہ خان افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔