شیخوپورہ: ڈائپر تبدیلی میں تاخیر، کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، گرم سلاخیں لگائیں

Published On 11 November,2022 10:27 pm

شیخوپورہ: ( دنیا نیوز ) بچوں کے ڈائپر تاخیر سے تبدیل کرنے پر کمسن گھریلو ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، گرم سلاخیں لگائے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں اے ڈویژن کے علاقہ میں کمسن ملازمہ پر تشدد کر کے سر پھاڑ دیا، جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات ہیں، 8 سالہ فضہ 2 سال سے ٹرانسپورٹر شیخ شہزاد کے گھر ملازمہ تھی، شیخ شہزاد اور اسکی بیوی ربیعہ گزشتہ ایک سال سے بچی پر تشدد کررہے تھے۔

ڈی پی او فیصل مختار کے مطابق بچی کی چیخیں سن کر ہمسائیوں نے پولیس کو اطلاع کردی، اے ڈویژن پولیس نے چھاپہ مار کر بچی برآمد کرلی جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کروا کر چائلڈ ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کے حوالے کر دیا۔
 

Advertisement