لاہور: (دنیا نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار 14 روزکی رخصت پر چلے گئے جن کی چھٹی منظور کر لی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے چودہ دن کی چھٹی مانگ رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔ پنجاب حکومت نے 8 نومبر کو صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کے لیے وفاق کو 3 نام بھجوادیے ہیں۔ وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں، اُن میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔