گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں تتلے عالی میں ملزمان نے بارات پر گولیاں برسا دیں، گولیاں لگنے سے شادی ہال کا مالک فیصل اور پیسے لوٹنے والا بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق جیب تراش کے لواحقین نے بارات پر گولیاں برسائیں، فائرنگ سے 8 باراتی بھی زخمی ہو گئے، میرج ہال انتظامیہ نے جیب تراش کو پکڑا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔