لاہور: ڈیفنس میں 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد

Published On 31 January,2023 10:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈیفنس کے علاقے سے ایک 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش گھر کے باتھ روم سے ملی، گھر میں رکھے پالتو کتوں نے خاتون کی لاش کو کھانے کی کوشش کی، لاش 4 سے 5 روز پرانی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مردہ حالت میں پائی گئی خاتون کی شناخت فریاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Advertisement