کورنگی نمبر 5 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 21 January,2023 10:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی نمبر 5 میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، مقتول نے خاتون کو طلاق دلوا کر اس سے شادی کی تھی۔

مزید برآں قتل ہونے والے شخص سے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں ہوئی، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Advertisement