شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

Published On 15 January,2023 11:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بنارس میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 9 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فرنٹیر کالونی نمبر 2 میں پیش آیا، جاں بحق بچے کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے بچے کا انتقال اندھی گولی لگنے سے ہوا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔

Advertisement