لاہور: (دنیا نیوز) شاہدرہ ونڈالہ روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق 32 سالہ شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فرانزک ٹیموں کی طرف سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات و کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔