ظفروال: ایک ہفتے سے لاپتہ 16 سالہ لڑکے کی لاش مل گئی

Published On 17 January,2023 12:52 pm

ظفروال: (دنیا نیوز) ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال میں گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ 16 سالہ بچہ مردہ حالت میں ملا ہے۔

اس افسوسناک واقعہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، لڑکے کو مار کر کھیتوں میں دفن کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گندے نالے سے 11 سالہ بچے کی لاش برآمد

مقتول کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، مقتول کے ورثاء نے اندھے قتل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement