کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

Published On 19 January,2023 03:56 pm

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) کرکٹ میچ کے دوران شروع ہونے والا جھگڑا نوجوان کی موت پر ختم ہوا، مشتعل شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی کا عمل جاری ہے۔

Advertisement