پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی مقامی عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس نے ملزم عدنان آفریدی کو سخت سکیورٹی میں پشاور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس نے قتل کی وجہ ذاتی دشمن بتائی ہے، مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر قانون دان لطیف آفریدی کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔