مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) تحصیل جتوئی میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے، حملے میں ایک شخص خوش قسمتی سے محفوظ رہا، مرنے والے دونوں افراد ضلع کشمور کے رہائشی تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین پرانی دشمنی کی بنا پر جتوئی میں روپوش ہوکر محنت مزدوری پر مجبور تھے، حملہ آور ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔