قصور: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کردیا۔
قتل ہونیوالے وکیل کی شناخت اسلم جوئیہ کے نام سے ہوئی جو دفتر سے اپنی گاڑی پر گھر جارہا تھا، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پریس کلب روڈ پر پیش آیا، پولیس اور ریسکیو ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی، نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔