جھنگ: (دنیا نیوز) معمولی گھریلو تنازع ایک انسانی جان نگل گیا، مشتعل افراد نے مخالف شخص کو جلا کر مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جھنگ کے نواحی علاقہ کھوہ آرائیاں مدو روڈ پر پیش آیا جس میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر آصف نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق شخص آصف کی عمر 38 سال بتائی گئی ہے، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر میت تحویل میں لے لی جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔