مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک)مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے اور گرفتاریوں کے بعد اسرائیلی فورسز نے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسلسل تیسری رات مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے آنے والے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
Israeli forces, Palestinian worshippers, Al Aqsa Mosque courtyard, today morning - Why? pic.twitter.com/RN68RfVhtU
— Ashok Swain (@ashoswai) April 5, 2023
اس وقت بھی پورے بیت المقدس میں بھاری نفری تعینات ہے جو نمازیوں کو مساجد جاتے وقت شناخت کے نام پر ہراساں کر رہے ہیں، دو روز قبل مسجد اقصیٰ سے حراست میں لیے گئے 300 سے زائد نمازیوں کو بھی رہا نہیں کیا گیا۔
مدير مكتب #العربية في #القدس زياد حلبي: القوات الإسرائيلية تعيد اقتحام "الأقصى" لإخلائه من المعتكفين pic.twitter.com/lFFHcS92oh
— العربية (@AlArabiya) April 5, 2023
تین روز سے جاری اسرائیلی پولیس کی اس جارحیت اور بربریت پر امریکا سمیت عالمی رہنماؤں اور اداروں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔