جازان: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک اور خوفناک ٹریفک حادثے نے 6 جانیں لے لیں۔
افسوسناک واقع الحمصہ ہاؤسنگ روڈ پر پیش آیا جہاں خاندان کا سربراہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی ساس کی بیمار پرسی کے لیے جار رہا تھا کہ ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک رشتہ دار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے بھائی حسین نشیلی نے بتایا کہ کار میں اس کی بہن، اُس کا شوہر، ان کی تین بیٹیاں اور دو دیگر بچے سوار تھے، یہ دو بچے میری دوسری بہن کے بیٹے تھے۔
حسین نشیلی نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں ان تمام چھ افراد کی موت واقع ہوئی، ایک بھتیجا بچ گیا اور اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، واضح رہے "جازان" میں ایک ہفتہ قبل بھی ’’العارضہ‘‘ گورنری میں ایک پورا خاندان حادثہ کی نذر ہوگیا تھا۔