ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے آتے ہوئے متعدد چیزیں ساتھ لانے سے گریز کی ہدایت کردی۔
وزارت حج و عمرہ نے مالی فراڈ سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
وزارت نے سفارش کی ہے کہ عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے 60,000 ریال سے زیادہ کی رقم نہ لائیں، اسی طرح اپنے ساتھ سونا، قیمتی پتھر اور قیمتی دھات اور دیگر قیمتی اشیا لانے سے بھی مکمل اجتناب کریں۔
لأن #ضيف_الرحمن_واعي فهو لا يحمل مبالغ نقدية غير ضروريّة، عند قدومه إلى المملكة.#يسر_وطمأنينة #مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق pic.twitter.com/SsBTSJzGuD
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) March 31, 2023
سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین سے کہا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں اور بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیجیے، رقم کو کسی بھی صورت کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں۔
علاوہ ازیں کوئی بھی ادائیگی کرنے سے پہلے الیکٹرانک لنکس کی جانچ پڑتال کرلینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کرنے کی ضرورت ہے، جب دھوکہ دہی کا شبہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو اطلاع دیں۔