مسجد نبوی : روضہ مبارک کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

Published On 01 April,2023 09:59 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیاگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق روضہ اطہرکے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے،  یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا۔

یہ اقدام مسجد نبوی کی مشاہداتی شناخت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر آتا ہے، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عمارت کے اردگرد لکڑی کے حصار کی جگہ تانبے کے سنہری حصار نے لے لی تھی۔

 

Advertisement