ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی شاہی حکام نے قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لئے مدعو کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرہ کیلئے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، شاہ سلمان کی دعوت پر نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی فرمانروا کی دعوت پر نواز شریف سعودی عرب کا دورہ کریں گے
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو بھی سعودی شاہی حکام نے عمرے کیلئے مدعو کیا ہے، نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی۔
نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حتمی شیڈول کا اعلان ابھی نہیں ہوا، کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء نے بھی عمرے کے لئے سعودی عرب روانگی کا پلان بنایا ہے۔