مردم شماری کےمعاملے پرسیاسی جماعتوں کےتحفظات، وزیراعظم نے اجلاس بلالیا

Published On 02 April,2023 12:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مردم شماری کےمعاملے پرسیاسی جماعتوں کےتحفظات کے پیش نظر وزیراعظم نے ہم خیال جماعتوں کااجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس 5اپریل کو ہوگا، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات واعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے مردم شماری کے جاری عمل پر وفاقی حکومت کو اعتراضات سے آگاہ کیا۔

مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کا وفد بھی شریک ہوگا۔