سعودی فرمانروا کی دعوت پر نواز شریف سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Published On 01 April,2023 09:15 pm

لندن: (دنیا نیوز) سعودی فرمانروا کی خصوصی دعوت پر قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودیہ میں گزاریں گے، قائد مسلم لیگ ن سعودی فرمانروا کی خصوصی دعوت پر عمرہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان

نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، اس موقع پر سعودی بادشاہ خادمین الحرمین الشریفین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شریف فیملی کی طرف سے نواز شریف کی عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔