اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہے۔
غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس اور دیگر دو ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، یہ فیصلہ ہو سکتا ہے کیونکہ ان تینوں ججوں نے ایسے فیصلے دیے ہیں جو مسلم لیگ ن کے خلاف گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس ملک کو انارکی کی طرف نہ دھکیلیں ، فل بنچ بنائیں: وزیر داخلہ
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان میں سے ایک فیصلہ جو آرٹیکل 63 سے متعلق ہے، اسے ہر قانون سمجھنے والے فرد نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسے معلوم ہو رہا ہے وہ الیکشن التوا کے معاملہ کو خود نمٹانے پر بضد ہیں، ان ججوں نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اکثریتی ساتھی ججوں کی بات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔