مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اُڑا دی

Published On 01 April,2023 10:30 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کی ایک بڑی وکٹ اُڑا دی۔

سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، رانا محمد افضل نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

واضح رہے کہ رانا محمد افضل دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، رانا محمد افضل نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

Advertisement