عمران خان کی پیشی پر توڑ پھوڑ کیس، کارکنوں کی شناخت پریڈ سے متعلق رپورٹ طلب

Published On 01 April,2023 08:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 18 مارچ کو عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر سے پیر تک شناخت پریڈ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ کتنے کارکنان کی شناخت ہوئی اور کتنے کارکنان کی شناخت نہیں ہو سکی، عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے

واضح رہے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی، سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں گرفتار 75 پاکستان تحریک انصاف کارکنان کو عدالت پیش کیا گیا تھا۔
 

Advertisement