لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز ہو گیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینیٹر اعجاز احمد چودھری کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین روابط کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
— PTI (@PTIofficial) April 1, 2023
سیاسی رہنماؤں نے اس پر بھی مکمل اتفاق کیا کہ موجودہ گھمبیر سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان کا متفقہ آئین اور جمہوری نظام ہے۔