توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے

Published On 01 April,2023 08:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر پر مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر سی سی پی او آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما کا بیان ریکارڈ کر لیا، اسد عمر کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی اور رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا تاہم باقی رہنماؤں کے وکلاء پیش ہوئے لیکن جے آئی ٹی نے وکلاء کا بیان نہیں لیا۔

جے آئی ٹی ٹیم کی جانب سے وکلاء کو اپنے موکل کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کا کہا گیا ہے، جے آئی ٹی نے فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کو گزشتہ روز طلب کیا تھا، پیش نہ ہونے والے رہنماؤں کو اب دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دوبارہ پیش نہ ہونے پر جے آئی ٹی ٹیم عدالت سے ضمانت خارج کروانے کی کوشش کرے گی، واضح رہے جے آئی ٹی ٹیم توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے کرنے کے 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے، مقدمات تھانہ ریس کورس، سول لائن میں درج ہیں۔
 

Advertisement