لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ججز پر عدم اعتماد سے پہلے انہی ججز کے سوموٹو پر آئی حکومت مستعفی ہو۔
حکومتی اتحاد کے اعلامیہ پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پرحکومتی اتحاد کو چیف جسٹس سمیت دیگر ججز پر عدم اعتماد کرنے سے پہلے حکومت سے مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ انہی ججز کے سوموٹو اور فیصلے پر یہ حکومت معرض وجود میں آئی۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ ایک ماتحت عدالت وارنٹ پہ آئین و قانون کا واویلا کرتے ہوئے لاہور کو میدان جنگ بنانے والے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا کھلےعام اعلان فرما رہے ہیں، یہ ہے منافقت کی اعلیٰ مثال ہے، مگر کتنے بینچ توڑو گے ہر بینچ سے الیکشن نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ معزز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ والے بینچ کے دو ایک کے فیصلے کا احترام سب پر لازم ہے لیکن معزز چیف جسٹس بندیال کے تین رکنی بینچ کے فیصلے پر اعتماد نہیں ہے یہ دونوں جملے پی ڈی ایم کے ایک ہی اعلامیے کا حصہ ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ لگتا ہے انہوں نے پوری قوم کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے لیکن الیکشن میں تو جانا ہو گا۔