فیفا کی نئی رینکنگ جاری، ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی

Published On 06 April,2023 05:25 pm

زیورخ : (ویب ڈیسک) فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

پانامہ اور کیوراساو کے خلاف فرینڈلی میچز جیت کر ارجنٹائن دوسری سے پہلی پوزیشن پر آگیا۔

تازہ ترین رینکنگ میں ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی اور برازیل دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ فرانس فیفا کی نئی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم تازہ فیفا رینکنگ میں 195 ویں پوزیشن پر ہے۔