نئی دہلی: (ویب ڈیسک) شادی کرنے کےلیے کینیڈا سے واپس بھارت آنیوالی لڑکی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا۔
بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں گماد میں ایک ہولناک قتل کا پردہ فاش ہوا ہے جہاں کینیڈا میں کام کرنے والی ایک خاتون گزشتہ سال اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے کے لیے بھارت آئی لیکن اسے گولی مار کر لاش کو کھیت میں دفن کر دیا گیا۔
لڑکی کی خالہ نے گزشتہ سال جون میں اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، اس کی باقیات بھیوانی سی آئی اے کو گزشتہ روز ملی تھی، پولیس نے بتایا کہ ملزم سنیل نے اسے اغوا اور قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے گزشتہ سال جون میں 23 سالہ نیلم کو اغوا کرنے اور اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
سی آئی اے بھیوانی کے انچارج رویندرا نے بتایا کہ اس نے اس کے سر میں دو گولیاں ماریں اور پھر ثبوت کو تباہ کرنے کے لیے اس کی لاش کو اپنے کھیت میں دفن کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلم کی بہن روشنی نے جون میں گنور پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، اس نے بتایا کہ روہتک کے گاؤں بلند سے اس کی بہن نے اپنا IELTS کا امتحان پاس کیا تھا اور کام کرنے کے لیے کینیڈا چلی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال جنوری میں سنیل نے اسے شادی کا لالچ دے کر بھارت واپس بلایا جس کے بعد اس نے اسے اغوا کر کے قتل کر دیا۔