ملتان کے 4 تاجر شکارپور کے علاقے میں لاپتا

Published On 06 April,2023 09:07 am

ملتان : (ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع ملتان کے 4 تاجر شکارپور کے علاقے میں لاپتا ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے رہائشی چاروں تاجر کپڑے کے نمونے لےکر سودا کرنے شکارپور گئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر کچے کے علاقے میں پہنچ گئے اور انہیں اغوا کر لیا گیا ہے ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کر کے مغوی باپ بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔