فیصل آباد :پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام، شہریوں نے ڈاکوماردیا

Published On 05 April,2023 09:36 am

فیصل آباد: (دنیانیوز ) فیصل آباد میں پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ، شہری خود میدان میں نکل آئے۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر واردات کرنے والے ڈاکوؤں کو اہل علاقہ نے گھیر لیا۔

شہریوں اور ڈاکوؤں کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ ہو اجس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا  جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ 

زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔


 

Advertisement