قصور : (ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع قصور میں 9 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس قصور کے مطابق تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے ایس ایچ او احد مسعود کی سربراہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بھیڈیاں کلاں کے رہائشی طیب اسلام نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بھتیجا 9 سالہ شہزاد گھر سے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم مبین ورغلا کر اسے اپنے گھر لے گیا اور بدفعلی کی کوشش کی ۔
تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔