اوچ شریف : گھریلو تنازع پر خاتون چھریوں کے وار سے زخمی

Published On 06 April,2023 05:25 am

اوچ شریف : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر اوچ شریف میں گھریلو تنازع پر ملزمان نے 45 سالہ خاتون کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں اور ملزمان نے خاتون کا ہاتھ کاٹنے کی کوشش بھی کی، خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ( ٹی ایچ کیو ) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان خاتون کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔