کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 06 April,2023 05:53 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی ہنگورہ گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

کراچی پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران گرفتار کئے جانے والے ڈاکو کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔