شکرگڑھ: درینہ رنجش پر فائرنگ سے 10 سالہ بچے سمیت 2 افراد قتل

Published On 05 April,2023 09:51 pm

شکرگڑھ: (ویب ڈیسک) درینہ رنجش پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا افسوسناک واقع شکرگڑھ میں تھانہ موڑ کے قریب پیش آیا،فائرنگ سے دو افراد موقع پر دم توڑ گئے، قتل ہونیوالوں میں 10 سالہ راہگیر بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ درینہ دشمنی کی رنجش پر کی گئی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔