حیدر آباد: 2 کم سن بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

Published On 05 April,2023 10:40 pm

حیدر آباد:(دنیا نیوز) 2 کم سن بچیاں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

افسوسناک واقع سید آباد کالونی کوٹری میں پیش آیا جہاں واٹر سپلائی کے قریب کھیلتے ہوئے دو بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 2 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد لاشوں کو تالاب سے نکال لیا گیا، جاں بحق ہونیوالی بچیوں میں 8 سالہ حفیفہ اور 6 سالہ حفضہ شامل ہیں۔