قصور: (دنیا نیوز) تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود کے نواحی گاؤں شیخ پورہ میں دیہاتیوں نے چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈا سنگھ کے نواحی گاؤں شیح پورہ میں دیہاتیوں نے مبینہ 2 چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد اپنی ہی عدالت لگا لی۔
دیہاتیوں نے مبینہ چوروں پر تشدد کرتے ہوئے انکے سر کے بال مونڈھ ڈالے ،اہل علاقہ نے مبینہ چوروں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر پولیس کو بھی ہوش آ گیا ، گنڈا سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوروں پر تشدد کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ گنڈا سنگھ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب شہریوں کے لئے برابر ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیگر ملزمان کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے ۔