اوکاڑہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں میں خاوند نے غیرت کے نام پر بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی گئی جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ منصور امان نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔