بورے والا: پولیس مقابلوں میں دو ماہ کے دوران 9 خطرناک ڈاکو ہلاک

Published On 06 April,2023 06:08 pm

بورے والا: (دنیا نیوز) پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران نو مقابلوں میں 9 خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، کارروائیوں میں 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 4 کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او وہاڑی نے سرکل آفس بورے والا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے دو مقدمات میں 3 افراد کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا، 15 گینگ کے 45 ارکان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔

اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران 323 مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے، گرفتار اشتہاری مجرمان میں 22 اے کیٹگری اور 301 بی کیٹگری کے ہیں۔

پراپرٹی کے 269 مقدمات کو ٹریس کر کے 3 کروڑ 10 لاکھ مالیتی برآمدگی کی گئی، 83 مقدمات میں 68 کلو چرس، 1650 گرام ہیروئین، 4815 لٹر شراب اور 16 چالو بھٹیاں پکڑی گئیں۔